نیاڈرامہ شروع۔۔پھر پاکستان پر دراندازی کا الزام۔۔بھارتی میڈیا ایسا کیوں کرتا ہے۔۔جانئے

Jan 03, 2022 | 23:56:PM

(24 نیوز)بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے ڈرامے کرنے پر مجبور ہے۔کبھی پلوامہ تو کبھی کرن سیکٹر، کبھی عادل احمد ڈار تو کبھی محمد شبیر ملک اور الزام ہمیشہ پاکستان پر لگا دیتا ہے۔اب بھارت نے نیا ڈرامہ شروع کرتے ہوئے ایک معصوم کشمیری کو شہید کر کے پاکستان پر در اندازی کا الزام تھوپ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق  یکم جنوری کو بھارت نے کرن سیکٹر میں بے گناہ کشمیری کو شہید کر کے پاکستان پر دراندازی کا الزام لگایادیا۔بھارتی میڈیا جس شخص کی تصویر دکھا رہا ہے وہ نہ صرف زندہ ہے بلکہ کشمیر کے علاقے شادرہ میں موجود ہے۔ 
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارت اس طرح کے بہت سے الزامات لگا چکا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا بھارت اپنے سیکیورٹی میکنزم کی ناکامی تسلیم کر رہا ہے یا پھر ہر قیمت پر پاکستان پر الزام تراشی جاری رکھنا چا ہتا ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ کلبھوشن یا دیو  بھارت کی درا ندازی کا چہرہ ہے۔ کبھی سر بجیت سنگھ تو کبھی ابھی نندن۔ دراندازی تو ہمیشہ بھارت نے کی ہے اور پاکستان نے  ان دراندازیوں کی نہ صرف مذمت کی ہے بلکہ دنیا کے سامنے اس کے واضح ثبوت بھی رکھے۔اس تناظر میں سوال اٹھتا ہے  کہ کیا ایک مرتبہ پھر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ان الزامات کو الیکشن کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں:انتہا پسند مودی کو ملک چلانا آتا ہے نہ ورزش کرنی۔۔ ویڈیو  وائرل

مزیدخبریں