(24نیوز)ملک میں ڈالر کی قلت کو دور کرنے کیلئے اہم فیصلے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایکسچینج کمپنز کے وفد کی اہم ملاقات ، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے اور ڈالر کے ریٹ کو کم کرنے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ۔
ایکسچینج کمپنز ایسوسی ایشن چئیرمین ملک بوستان کی سر براہی میں وفد نے وزیر خزانہ سے ڈالر کی قلت پر اہم ملاقات ہوئی،اس موقع پر ملک بوستان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک جاکر بیرون ممالک پاکستانیوں سے درخواست کرکے زیادہ سے زیادہ ڈالر اکھٹے کرکے لائیں گے ،ڈالر کا ریٹ کم کرنے کیلئے مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی بڑھائی جائے گی ،ملک میں ڈالر کی بلیک مارکیٹ کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا ،بیرون ملک سفر کرنے والوں کو ڈالر نہیں مل رہا ،شدیدپرشان ہیں،1988میں بھی پاکستان سے ایک وفد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کرکے ڈالر لایا تھا ،ڈالر کی حوالہ ہنڈی کرنے والوں سمیت حوالہ کرنے والوں پر بھی ایف آئی آر درج کرنے کی تجویز دی ہے ۔
ایکسچینج کمپنز ایسوسی ایشن چئیرمین ملک بوستان نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو بھی اس پر ہدایت جاری کریں گے،ہنڈی حوالے کرنے والوں اور بھجنے والوں کے نام ایف آئی آر میں درج کئے جائیں گے ،بلیک مارکیٹ سے جو بھی ڈالر پکڑے جائیں گے ان کو بچنے اور خریدنے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن کی تجویز دی ہے ،افغان ٹرانسٹ پر انڈر انوائنسنگ پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے ،حکومت ایک قانون بنانے جارہی ہے بنا رسید کے ڈالر رکھنے والوں پر بھی ایکشن ہوسکے گا ،قانون بننے کے بعد بنا کسی ثبوت کے ڈالر رکھنے والوں پر بھی ایکشن ہوسکے گا ۔