راتوں رات انٹرنیٹ پر دھوم مچانے والی ویڈیوز،تصاویر
2022 کئی حوالوں سے اہم رہا ،متعدد ویڈیوز وائرل ہوئیں ،متعدد واقعات بھی اس عرصہ میں پیش آئے،سوشل میڈیا پر وائرل ہونا آسان نہیں اور اس کے لیے سخت محنت درکار ہوتی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)2022 کئی حوالوں سے اہم رہا ،متعدد ویڈیوز وائرل ہوئیں ،متعدد واقعات بھی اس عرصہ میں پیش آئے،سوشل میڈیا پر وائرل ہونا آسان نہیں اور اس کے لیے سخت محنت درکار ہوتی ہے۔ مگر بعض اوقات اس کے لیے کسی شادی پر ڈانس یا لائیو ٹی وی شو میں غلطی بھی کافی ہوتی ہے۔
سنہ 2022 میں سوشل میڈیا کے سرفہرست لمحات ان دونوں کا محظوظ کن مرکب تھے۔
سال کے پہلے بڑے وائرل لمحات میں سے ایک مزاحیہ غلطیوں کا وہ سلسلہ تھا جو ایک انڈین چینل پر براہ راست جاری تھا۔معروف ٹی وی چینل ٹائمز ناؤ پر ایک پینل ڈسکشن کی میزبانی کرنے والے نیوز اینکر راہل شیو شنکر تقریباً دو منٹ تک یوکرین کے ایک صحافی کو یہ سوچ کر لعنت ملامت کرتے رہے کہ وہ امریکی خارجہ پالیسی کے مبصر ڈینیل میک ایڈمز سے مخاطب ہیں۔اینکر کو اپنی غلطی کا اس وقت احساس ہوا جب ایک دلبرداشتہ مسٹر میک ایڈمز (یعنی پینل کے دوسرے مہمان) نے جواباً چیخنا شروع کر دیا۔
Henceforth, everyone should go on Times Now and scream "I AM MR McADAMS and I haven't said a word!" ????
— meghnad ???? (@Memeghnad) March 3, 2022
بھارت میں دوسرے نمبر جو وائرل ہوا وہ رنویر سنگھ کا فوٹو شوٹ تھا جو جولائی میں پیپر میگزین میں شائع ہوا تھا ،زیادہ تر میمز میں اداکار کے بھڑکیلے اور شوخ انداز کے ساتھ ساتھ ان کی پُرجوش شخصیت کا حوالہ دیا گیا اور شوٹ میں ان کے قدرے عجیب و غریب پوز کو نشانہ بنایا۔
تیسرے نمبر پر جس وائرل نے جگہ بنائی وہ جون میں
Fixed it.#RanveerSingh #ranveervswild pic.twitter.com/uDdQSobdof
— man. (@to_mani) July 21, 2022
منعقدہ ایک شادی میں سنہ 2016 کی بالی وڈ فلم 'بار بار دیکھو' کا ایک ہٹ گیت پرفارم کرنے پر ناروے کی کوئیک سٹائل ٹیم تھی ،اپنے دوست کی شادی کے لیے سوٹ بوٹ میں ملبوس لوگوں نے دھوپ کے چشمے پہن رکھے تھے جب انھوں نے بالی وڈ کی دیگر کامیاب فلموں کے گیت پر کالے چشمے یا گوگلز کے ساتھ پرفارم کیا۔
تنزانیہ کے بہن بھائیوں کیلی اور نیما پال کی ہندوستانی زبانوں کے بہت سارے گانوں پر مکمل ہم آہنگی کے ساتھ لپ سنکنگ (ہونٹ ہلانے کے ہنر) والی ویڈیوز نے انھیں راتوں رات انڈیا میں مشہور کر دیا اور ان کے بہت سے ہندوستانی مداح پیدا ہو گئے۔دونوں بہن بھائی باری باری ہندی، پنجابی اور تمل کے مقبول ترین گانوں کے ساتھ لپ سنکنگ کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
پانچویں وائرل بھی ڈانس ویڈیو کی ہے،کیلی اور نیما پال نے حال ہی میں ایک گیت پر ڈانس کیا ہے، لیکن لتا منگیشکر کی آواز میں جادو جگانے والا گیت 'میرا دل یہ پکارے آجا' نومبر میں سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہو گیا جب ایک پاکستانی لڑکی عائشہ نے ایک شادی میں اس پر ڈانس کیا۔سبز لباس میں ملبوس عائشہ نے سنہ 1954 کے بالی وڈ گیت کے ریمکس ورژن پر رقص کیا اور جلد ہی انڈین اور پاکستانی شائقین کو اپنی جانب متوجہ کر لیا۔
View this post on Instagram
انڈین ریاست مغربی بنگال میں مونگ پھلی بیچنے کی کوشش کے دوران ایک خوانچہ فروش کا گیت 2022 کے پہلے چند مہینوں میں وائرل ہو گیا جب کسی نے ان کی ویڈیو بنا ڈالی۔بھوبن بدیاکر کا گیت ’کچا بادام‘ یوٹیوب اور انسٹاگرام پر ہِٹ ہونے کے ساتھ ہی ہر کسی کے لبوں پر تھا۔اس کے بعد بدیاکر نے نظمو ریچت اور امت دھول کے ساتھ مل کر اپنے گیت پر مبنی ویڈیوز اور گانے بنائے۔
The original video of the newly discovered talent ! ????
— Neha Sharma, IRAS (@NehaSharma0202) February 13, 2022
A humble peanut seller named Bhuban Badyakar, a resident of Birbhum district in West Bengal #BhubanBadyakar #KachaBadam pic.twitter.com/7h7Hp1SirT