(ویب ڈیسک)تنازعات میں گھرے اداکار فیروز خان ایک اور مصیبت میں پھنس گئے۔
اداکار نے کچھ روز قبل مولانا طارق جمیل کا ایک بیان شیئر کیا تھا جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ نئے سال کے موقع پر تقاریب میں لڑکے اور لڑکیاں مل کر رقص کریں گی، ایسا نہیں ہونا چاہئے۔فیروز خان نے یہ بیان شیئر کرکے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اسے شیئر کریں تاکہ ہر کسی تک یہ پیغام پہنچ جائے۔
ضرور پڑھیں :راتوں رات انٹرنیٹ پر دھوم مچانے والی ویڈیوز،تصاویر
مولانا طارق جمیل کا بیان شیئر کرنے کے باوجود فیروز خان نے نئے سال کی مخلوط تقریب میں مکمل جوش وخروش کے ساتھ شرکت کی۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نئے سال کو منانے کیلئے منعقدہ تقریب میں لڑکیاں بھی موجود ہیں۔جب یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو لوگوں نے فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایک منفی انسان قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے وہ جس چیز سے لوگوں کو روک رہے تھے خود وہی کام کررہے ہیں اور یہ منافقت ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی ہی میں علیزے سے طلاق اور پھر تشدد کے عدالتی معاملات میں الجھنے کے بعد فیروز خان ویسے ہی لوگوں کے نشانے پر ہیں۔