وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

Jan 03, 2023 | 11:30:AM
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں 4 نکاتی ایجنڈا منظوری کےلئے پیش کر دیا گیا
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں 4 نکاتی ایجنڈا منظوری کےلئے پیش کر دیا گیا۔

وفاقی کابینہ ٹیکس سال 2020 کی ارکان پارلیمنٹ کی ڈائریکٹری جاری کرنے کی منظوری دے گی۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ کی طرف سے ریگولیٹری اصول منظوری کے لئے پیش ہونگے۔ کابینہ میں ہارڈ شپ کیٹگیری کی ایک دوا کی قیمت میں اضافہ 20 میں کمی کی منظوری دی جائے گی۔

کابینہ 54 نئی ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کی منظوری دے گی۔ کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔ کابینہ این سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کرے گی۔