مہنگائی ،غریبوں کیلئے دال،روٹی کھانا بھی مشکل ہوگئی

Jan 03, 2023 | 12:07:PM
مہنگائی ،غریبوں کیلئے دال،روٹی کھانا بھی مشکل ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)غریبوں کیلئےپاکستان مہنگا ترین ملک بننے لگا ، دسمبر2022 میں مہنگائی کی شرح 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 24.50 فیصد پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر 2022 میں مہنگائی کی شرح 24.50 فیصد رہی، ماہانہ مہنگائی کی شرح نومبر 2022 میں 23.8 فیصد پر تھی۔ دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں پچھلے ماہ کی نسبت 0.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں پھل 13.36 فیصد، پیاز 9.99 فیصد، انڈے 9.71 فیصد، گندم 9.45 فیصد، چکن 5.43 فیصد اور چینی 3.12 فیصد مہنگی ہوئی۔

 ضرور پڑھیں :تنازعات میں گھرے فیروز خان ایک اور مصیبت میں پھنس گئے

ایک ماہ کے دوران ٹماٹر 53.96 فیصد، تازہ سبزیاں 24.89 فیصد، دال مسور 2.41، دال چنا 2.14، فیصد اور خوردرنی گھی 2.03 فیصد سستے ہوئے۔