عمران خان پر حملہ: فرانزک رپورٹ میں ملزم نوید کا بیان جھوٹا قرار نہ دیا جا سکا

Jan 03, 2023 | 12:10:PM

 (عرفان ملک) عمران خان پر حملے کے مرکزی کردار ملزم نوید کی پولی گرافک رپورٹس جے آئی ٹی کو موصول ہوگئی, فرانزک رپورٹ میں ملزم نوید کا بیان جھوٹا قرار نہ دیا جا سکا۔

 پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین پر حملے کے ملزم کا بیان بھی سچ ثابت ہوا، فرانزک سائنس لیبارٹری نے پولی گرافک ٹیسٹ پر اپنی رائے نہ دی۔ ملزم نوید اور اس کے ساتھ تین ملزمان کے پولی گرافک ٹیسٹ کروائے گئے تھے۔

ملزم نوید اپنے بیان پر قائم رہا جس کے بعد اسکا پولی گرافک ٹیسٹ کروایا گیا تھا۔ ملزم نوید کے پولی گرافک ٹیسٹ میں No Opinion ریمارکس لکھ کر جے آئی ٹی کو بھجوا دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ رپورٹ میں جھوٹ ثابت نہ ہو سکا۔ ملزم کی جانب سے کسی کے کہنے پر فائرنگ کے الزام کو مسترد کیا گیا تھا۔ ملزم نوید سے جے آئی ٹی یہ بات پوچھتی رہی کے اس نے کس کے کہنے پر حملہ کیا تھا۔ ملزم نوید نے کسی کے کہنے پر فائرنگ کرنے کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

فرانزک رپورٹ  کے مطابق عمران خان کو گولیوں کے تین ٹکڑے اور ایک دھاتی ٹکڑا لگا,جائے وقوعہ سے ملنے والے10 گولیوں کے خول بھجوائے گئے جو عمران خان کے ٹرک پر فائر ہوئے ,عمران خان جس ٹرک پر سوار تھے اس کے بائیں سائیڈ سے فائر کیے گئے، فرانزک سائنس لیبارٹری کو 33 شواہد پارسل میں بھجوائے گئے تھے .

مزیدخبریں