(ویب ڈیسک )بھارت میں فلم پٹھان کو پیش آنے والےتمام تنازعات کے باوجود، ریلیز سے قبل باکس آفس پر بلاک بسٹر کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔فلم کی بھارت میں مقبولیت غیر یقینی طور پر ذیادہ دکھائی دے رہی ہے کیونکہ سنسر بورڈ میں جمع کروانے کے بعد میکرز سے کہا گیا ہے کہ وہ فلم میں تبدیلیاں کریں بصورت دیگر فلم کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایسا لگتا ہے کہ پٹھان فلم بھارت میں نہیں لیکن دوسرے ممالک میں اس کی کامیابی کے مواقع بہترین ہے۔
تفصیلات کے مطابق 28 دسمبر کو جرمنی میں فلم کی پری بکنگ شروع ہوئی اور اطلاعات کے مطابق اس کا ردعمل شاندار ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پہلے دن کا شو ہاؤس فل رہا۔ جرمنی میں، سات شہروں میں تھیٹر؛ ڈیمٹر، میونخ، برلن، آفنباخ، ہنور، ہاربرگ اور ایسن میں پہلے سے ہی ایک بہت بڑا ہجوم دیکھا جا رہا ہے۔ایک ٹویٹر صارف کے مطابق، فروری سے پہلے کینیڈا میں پٹھان کے لیے ایک بھی ٹکٹ باقی نہیں بچا ہے کیونکہ پورا جنوری فروخت ہو چکا ہے۔
سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پٹھان شاہ رخ کو چار سال کے وقفے کے بعد سلور اسکرین پر واپس لا رہی ہے۔ یاد رہے کہ فلم میں جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون بھی ہیں۔ مزید یہ کہ اس فلم میں سلمان خان اور ہریتھک روشن بھی اسی طرح ٹائیگر اینڈ وار فرنچائز کے کیمیو کے لیے کام کریں گے۔
واضح رہے کہ ، پٹھان، جو کہ 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہیں کہ ہندوستان میں پری بکنگ میں فلم کا کیا ردعمل ہوتا ہے۔