عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروئی جاری رکھنے کی اجازت

Jan 03, 2023 | 12:45:PM
سپریم کورٹ نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروئی جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے شوکاز نوٹس کیخلاف اعتراضات پر بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرے
کیپشن: سپریم کورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سپریم کورٹ نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروئی جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے شوکاز نوٹس کیخلاف اعتراضات پر بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

 سپریم کورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے تحریر کیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف کارروائی جاری رکھے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ کسی ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا ہے، سندھ اور لاہور ہائیکورٹس نے صرف حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے، الیکشن ایکٹ الیکشن کمیشن کو کارروائی کیلئے با اختیار بناتا ہے، اگر رائج قانون چیلنج ہو تو بھی اس پر عملدرآمد سے روکا نہیں جا سکتا ہے۔

عدالت عظمی کی جانب سے ہائیکورٹس کے حکم امتناع اور کیسز کو یکجا کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی درخواستیں نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ کی شق 10 کے مطابق کارروائی جاری رکھے۔