ناگن ڈانس کے بعد ’ گتکا ڈانس‘ سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )موجودہ دور میں سوشل میڈیاہماری زندگی میں ایک اہم کردار ادا کر رہاہے ان دنوں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک آدمی کو ایک عجیب ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے. وہ ہاتھ کے اشارے سے شروع کرتا ہے جو تمباکو کی تیاری کو ظاہر کرتا ہے۔ پہلے پہل ناگن ڈانس اکثر لوگوں کو کرتے دیکھا جا سکتا تھا لیکن اب اس کی جگہ گتکا ڈانس مرکز نگاہ بنا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک شادی کی تقریب میں ایک شخص کو گووندا کی طرح رقص کرتے ہو ئے دیکھا جا سکتا ہے ہم جانتے ہیں کہ ہندوستان میں شادیوں کے موقع پر بے مثال تفریح کی جاتی ہے جس میں رقص ذیادہ مقبول ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گووندا کے رقص کے انداز کی نقل کرنے والے ایک آدمی کو ایک عجیب ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے. وہ ہاتھ کے اشارے سے شروع کرتا ہے جو تمباکو کی تیاری کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے بعد وہ خیالی تمباکو کو منہ میں ڈال کر ناچنے لگتا ہے۔
View this post on Instagram
جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ کسی بھی کچے تمباکو کی مصنوعات جیسے گٹکے یا کھینی کا استعمال نقصان دہ ضرور ہے لیکن کسی آدمی کا عجیب و غریب ڈانس دیکھنا نقصان دہ نہیں ہے۔