بھارت میں ا نتہا پسند ہندو آپے سے باہر، دن دہاڑے چرچ پر حملہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سال بدلا گیا مگر بھارتی فاشسٹ ہندوتوا کے پیروکاروں کے تیور نہ بدلے۔ انڈیا میں ہندو انتہا پسندوں نے دن دہاڑے چرچ پر حملہ کر دیا۔
حملہ بھارتی ریاست چتیشگڑھ میں واقع چرچ پر کیا گیا۔ افسوسناک واقع میں ہندو انتہاپسندوں کو مقدس مورتی کو سرعام وار کر کے توڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی آر ایس ایس پر تنقید کے نشتر برسا دیئے۔
#ChhattisgarhNews
— Vishnukant (@vishnukant_7) January 2, 2023
Tensions soar high as Tribals and Tribals who follow Christianity engage in #Conversion politics in Chhattisgarh.
A protest by a tribal group over 'forced conversion' issue turned violent today in Narayanpur, CG. pic.twitter.com/sNhLIXw6rC
بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر اقلیتیں بھی انتہائی غیر محفوظ ہیں۔ کرسچن کمیونٹی پر بھارتی انتہا پسند مسلسل حملہ آور ہیں، ان کے مقدس مقامات کی مسلسل بے حرمتی کے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ بھارت میں جاری مذہبی اقلیتوں پر مظالم کا انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔
Hindu supremacists are distributing tridents (trishuls) to hundreds of people in Rajasthan, India. No guns or bombs were used to do genocide in Rwanda-it was done by machetes. pic.twitter.com/zRnZFfDqGY
— Ashok Swain (@ashoswai) January 3, 2023
ادھر بھارتی صحافی و پروفسیر اشوک سوائن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ راجستھان میں انتہا پسند ہندو حلف لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روانڈا میں نسل کشی کرنے کے لیے کوئی بندوق یا بم استعمال نہیں کیے گئے بلکہ اسی طرح کے انتہا پسند ہندوں کو بنایا گیا تھا۔