(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کو نیو ایئر پارٹی میں شریک ہونے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔فیروز خان نے کچھ روز قبل اپنی انسٹا اسٹوری پر مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں مولانا صاحب روتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ابھی سب لوگ نئے سال کا جشن منائیں گے، لڑکے لڑکیاں ناچیں گے، شراب پئیں گے اور اللّٰہ تعالیٰ کو ناراض کریں گے، ایسا نہیں ہونا چاہیئے۔
اداکار نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی کہ ’اس ویڈیو کو آگے پہنچا دو‘۔ویڈیو شیئر کرنے کے بعد بھی ایک نیو ایئر پارٹی میں شرکت کی جس پر اُنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔