اسمبلی میں بحث ،حاملہ خاتون کو لات مار دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سینیگال کی عدالت نے پارلیمنٹ میں بجٹ اجلاس کے دوران بحث ، حاملہ خاتون رکن کے پیٹ پر لات مار دی گئی، لات مارنے والے دو اراکین اسمبلی کو 6 ماہ قید اور پانچ ملین فرانک جرمانے کی سزا سنادی گئی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یکم دسمبر کو سینیگال کی پارلمینٹ میں بجٹ پر بحث کے دوران ارکان اسمبلی آپس میں گتھم گتھا ہوگئے تھے، اس دوران اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے دو مرد ارکان نے حکومتی خاتون رکن ایمی ندائے پر اُس وقت حملہ کیا جب انہوں نے اپوزیشن کی ایک مذہبی شخصیت پر تنقید کی۔
متاثرہ خاتون رکن اسمبلی ایمی ندائے حملے کے بعد بے ہوش ہو گئی تھیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ بچے سے محروم ہو جائیں گی۔