سونا مزید مہنگا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان برقرار ،3300 روپے مزید مہنگا ہو گیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر مہنگاہوکر 1833 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا،ایک تولہ سونا 500 روپے مزید مہنگا ہوگیا،ایک تولہ سونا 1 لاکھ 87 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،دس گرام سونا 428 روپے اضافے سے 1 لاکھ 60 ہزار 922 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
ایک تولہ چاندی 50 روپے اضافے سے 2150 روپے کی بلند ترین سطح پہنچ گئی،پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت دبئی سے 6500 روپے زائد ہے۔