وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کی گجرات پر نوازشات جاری

Jan 03, 2023 | 17:56:PM
وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کی گجرات پر نوازشات جاری
کیپشن: پرویز الٰہی (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی اپنے آبائی ضلع گجرات پر نوازشات کی سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گجرات کی اسکیموں کیلئے دیگر اضلاع میں روڈ سیکٹر کی مد میں  60 ارب روپے مالیت کی 182 اسکیموں کو بجٹ سے نکال دیا گیا۔

لاہور میں 3 ارب روپے مالیت کی نادرن لوپ رنگ روڈ کی بحالی کیلئے بجٹ میں شامل اسکیم کو بھی نکال دیا گیا۔

اس حوالے سے محکمہ مواصلات و تعمیرات پنجاب سے اسکیموں کو بجٹ سے آوٹ کرنے کی سمری منگوائی جا چکی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر نے گجرات کے علاوہ دیگر اضلاع کی اسکیموں کو بجٹ سے آوٹ کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ روڈ سیکٹر کے یہ منصوبے زیادہ تر ن لیگ کی حکومت نے بجٹ میں شامل کرائے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: پرویزالہیٰ گجرات کے وزیر اعلیٰ بن کر رہ گئے،ایک ہی ضلع پر خزانہ لٹا دیا

لاہور ڈویژن میں 5 ارب روپے مالیت کی 53 اسکیموں کو بجٹ سے آوٹ کیا گیا ہے۔

جن میں راولپنڈی کی دو، اٹک کی ایک اور چکوال کی 3 اسکیموں کو رواں مالی سال کے بجٹ سے نکال دیا گیا۔

اس کے علاوہ سرگودھا کی 20 اور جہلم کی 2 اسکیموں سمیت میانوالی کی 1 اور بھکر 3 اسکیموں کو نکالا گیا ہے۔

اسی طرح فیصل آباد کی 8، جھنگ کی 5 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 1 اسکیم کو بجٹ سے نکالی گئی ہے جبکہ گوجرانوالہ کی 21، لاہور کی 3، سیالکوٹ کی 14، اوکاڑہ کی 6 اور ملتان کی 4 اسکیمیں بجٹ سے نکالی گئی ہیں۔