دھند کا راج برقرار،موسم سرد اور خشک رہے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد ر ہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب ،خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے، بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے،اسلام آباد میں صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے ،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے،پشاور، نوشہرہ، مردان، صوابی ، رشکئی ،چارسدہ ا ور ڈی آئی خان میں دھند پڑنے کی توقع ہے ۔
مری ،گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدیدسرد رہے گا، لاہور، شیخوپورہ،گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ،فیصل آباد، سرگودھا، میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر،منگلہ، منڈی بہاؤالدین، جوہر آباد اور ڈیرہ غازی خان میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے، خطۂ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بلوچستان کے بالائی اضلا ع میں موسم شدید سرد رہے گا۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ صبح کے اوقات میں سکھر ، لاڑکانہ، حیدر آباد اور موہنجوداڑو میں دھند پڑنے کا امکان ہے ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ کوئٹہ سمیت صوبے کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، سرد ہوائیں چلنے سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی،بلوچستان زیارت قلات پشین چمن قلعہ سیف اللہ ژوب سمیت دیگر علاقوں سردی کی شدت برقرار رہی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی
کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تربت میں کم سے کم11 پنجگورمیں 04ڈگردالبندین میں 02اور نوکنڈی میں 04ژوب اور بارکھا ں میں کم سے کم درجہ حرارت01 دالبندین میں 02اور نوکنڈی میں 04ژوب اور بارکھا ں میں کم سے کم درجہ حرارت01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔