بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس 9 جنوری کو ہو گی

Jan 03, 2023 | 18:36:PM

(24نیوز)پاکستان بارے بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں 9 جنوری کو منعقد ہوگی،پاکستان سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیرنو، بحالی کیلئے جامع حکمت عملی پیش کرے گا۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان بحالی اور تعمیرنو کیلئے دنیا سے 16 ارب 26 کروڑ ڈالر فنڈز کی فوری فراہمی کا مطالبہ کرے گا،حکمت عملی میں 6 ماہ تک کے قلیل مدتی، 3 سالہ وسط مدتی، 7 سالہ طویل مدتی منصوبے شامل ہیں، آفات سے بچاؤ، قبل از وقت ہنگامی انتباہی نظام، بحالی، تعمیر نو اور دیگر اامور پر توجہ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ، عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور یورپین یونین نے جامع حکمت عملی کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا،پاکستان کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں زرعی بحالی کے لیے 4 ارب ڈالر کی اشد ضرورت ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں تباہ شدہ گھروں، دیگر ڈھانچے کی تعمیر کیلئے 2.8 ارب ڈالر درکار ہیں،سماجی تحفظ، روزگار، ذرائع روزگار کی بحالی کیلئے 1.7 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، پانی، نکاسی آب اور حفظان صحت کے لیے 32 کروڑ 70 لاکھ ڈالر درکار ہیں، ٹرانسپورٹیشن شعبے کی بحالی کیلئے 2.6 ارب ڈالر کی فوری ضرورت ہے، آبی وسائل، آبپاشی کیلئے 35 ارب 20 کروڑ ڈالر فی الفور درکار ہیں، توانائی اور دیگر امور کی بحالی کیلئے ایک ارب 77 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں