(24نیوز)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اے پی ایس واقعے کے بعد میاں نواز شریف نے نیشنل ایکشن پلان بنایا سب کو اکٹھا کیا،نواز شریف بطور وزیراعظم تمام صوبوں میں جاتے تھے اور قوم کو دہشتگردی کے معاملے پر ایک کیا،2018 میں دہشتگردی کی کمر توڑ دی گئی تھی ۔
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن رد الفساد،ضرب عضب کے نتائج سب کے سامنے ہیں دہشتگردی ختم ہو گئی تھی،لیگی حکومت نے قوم کو یکجا کیا،اداروں نے مل کر کام کیا لیکن پھر وہ تسلسل ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے دہشتگردی دیکھنے میں آئی ،گزشتہ چار سالوں میں نیشنل ایکشن پلان،ایپکس کمیٹی نیشنل انٹرنل سکیورٹی اور نیکٹا ان تمام سیکٹرز میں کوئی کام نہیں ہوا۔
کسی بھی ملک کی سرزمین کو پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے پر زیرو ٹالرنس ہے،پاکستان کی عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے ،پاکستان پرامن ہو گا تو معیشت ٹھیک ہو گی ،ایک صوبے میں دہشتگردی کے واقعات ہوں گے تو اس سے پوا پاکستان متاثر ہوتا ہے،مریم نواز کو ان کے کام کے نتیجے میں ترقی ملی،مریم نواز نے 2018۔سے 22 تک پارٹی کیلئے بے حد محنت کی ،بہت اچھی مثال قائم ہوئی ہے کہ آپ محنت کر کے اپنی عزت اور عہدہ لیتے ہیں،مریم نواز کو پورے پاکستان میں ن لیگ کو ایکٹو کرنے کی بھی ذمہ داری دی گئی ہے۔