(24 نیوز) پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ,مزید 699 باشندے اپنے ملک چلے گئے.
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 2 جنوری کو مزید 699 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 235 مرد، 163 خواتین اور 301 بچے شامل ہیں,افغانستان روانگی کیلئے 36 گاڑیوں میں 75 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 02 جنوری تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 57 ہزار 261 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔
کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے سمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی، تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاء جاری ہے۔