کل بوندا باندی کا امکان

Jan 03, 2024 | 10:45:AM

(24نیوز)ٹھنڈی ہواؤں سے موسم سرد ہو گیا،سندھ بھر میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل کراچی میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سےکم درجہ حرارت 12 سے 14ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنےکا امکان ہے۔

 آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے چند علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔

پنجاب، خیبرپختونخوا، بالائی سندھ اور اسلام آباد کے میدانی علاقوں میں شدید دھند/سموگ چھائی رہی جب کہ دالبندین میں 08 ملی میٹر بارش ہوئی۔

سب سے کم درجہ حرارت لیہ میں منفی 11، سکردو منفی نو، گلگت، گوپس منفی چھ، استور، کالام، قلات اور سری نگر میں منفی پانچ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 

مزیدخبریں