ڈالر مزید سستا ہوگیا

Jan 03, 2024 | 11:03:AM

(ویب ڈیسک) روپے کی قدر مزید بہال ہوگئی، انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔     

 انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 80 پیسے کا ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:   کل بوندا باندی کا امکان

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 288 پوائنٹس کے اضافے سے 64 ہزار 637 پر آگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 64 ہزار 349 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں