یوگینڈا کےا یتھلیٹ بینجمن کا قتل، 2 مشتبہ افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)یوگینڈا کے ایتھلیٹ بینجمن کپلاگٹ کینیا میں مردہ حالت میں پائے گئے، جبکہ کینیا پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 34 سالہ بینجمن کپلاگٹ کو گردن پر چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا، ان کی لاش گاڑی سے برآمد ہوئی تھی، رپورٹس کے مطابق کینیا میں پیدا ہونے والے بینجمن کپلاگٹ کئی اولمپک مقابلوں اور چیمپئن شپس میں یوگینڈا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بینجمن کپلاگٹ کینیا میں پریکٹس کے لیے گئے ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے واپس یوگینڈا میں ایتھلیٹک مقابلوں میں شرکت کے لیے جانا تھا،مقامی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی گردن پر چھریوں کے وار کے گہرے نشانات تھے۔
کینیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے یوگنڈا کے ایتھلیٹ بینجمن کپلاگٹ کی موت کے سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے جو کینیا کے قصبے ایلڈورٹ کے مضافات میں اتوار کو ایک کار میں چاقو کے وار کے زخموں کے ساتھ مردہ پائے گئے تھے۔چ
مقامی پولیس کمانڈر سٹیفن اوکل نے اے ایف پی کو بتایا کہ دونوں افراد 30 کی دہائی میں ہیں اور "معروف مجرم ہیں جو عوام کو خوفزدہ کرتے رہے ہیں۔" انہوں نے کہا کہ ملزمان کو ایلڈورٹ کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان ایک برس میں 25سو کروڑ کمانے والے پہلے بھارتی اداکار بن گئے
اوکل نے ایجنسی فرانس پریس کو بتایا کہ مردوں میں سے ایک کو چاقو کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا جس کے بارے میں پولیس کا خیال ہے کہ یہ چاقو استعمال کیا گیا تھا جبکہ فوری طور پر قتل کی وجہ واضح نہیں ہو سکی۔