2022 میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 300 ارب روپے سے زائد کا نقصان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) پاور سیکٹر کے نقصانات میں مسلسل اضافہ جاری ہے،2022 میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 300 ارب روپے سے زائد کا نقصان کردیا۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پشاور الیکٹرک کمپنیی نے 102 ارب 12 کروڑ روپے کا نقصان کیا ،کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 76 ارب 41 کروڑ روپے،حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 54 ارب روپے کا نقصان کیا۔
اس کے علاوہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 30 ارب 21 کروڑ روپے،سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 29 ارب 48 کروڑ روپے اور ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 22 ارب 81 کروڑ روپے اور ٹرائیبل سپلائی کمپنی نے 21 ارب 14 کروڑ روپے کا نقصان کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں کمی، فروخت کتنے فیصد گرگئی؟
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2022 میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے 168 ارب 56 کروڑ روپے، پی آئی اے نے 97 ارب 53 کروڑ روپے اور پاکستان ریلویز کا خسارہ 47 ارب 48 کروڑ روپے کا نقصان کیا۔