(روزینہ علی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی، زیر زمین زلزلے کی گہرائی 137 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر ریجن ہے ۔
پاکستان کے جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محصوص کیے گے ان مین ،مینگورہ شہر اور گردونواح ، دیرلوئر اپر خال واڑی ،صوابی ،مردان اور گردونواح کےعلاقے ،تخت بھائی اور گردونواح کے ساتھ ساتھ شانگلہ اور گردونواح کے علاقے شامل ہیں ۔
واضح رہے آج صبح مراکش کے وسطی علاقے آزیلال میں 5.1 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر ہر طرف لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں مراکش کے نیشنل جیولوجیکل انسٹی ٹیوٹ کے جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا گیا کہ زلزلہ صبح کے وقت آیا اور اس کی شدت 5.1ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کامرکز عط محمد کا قصبہ بتایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آزیلال کے علاقے میں آنے والےزلزلے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔تاہم زلزلہ آنے پر لوگ خوف کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
واضح رہے کہ اس منظر نے ستمبر کے زلزلے (8.6شدت) کی یادیں تازہ کر دیں جب آدھی رات میں مکانات گرنے سے تقریباً 3,000 افراد ہلاک اور کئی ہزار زخمی ہوئےتھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز جاپان میں 7.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں درجنوں عمارتیںگرگئیں اور ان کے ملبے تلے د ب کر48 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : توہین الیکشن کمیشن: چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد