اسلام آباد ہائیکورٹ کا بلوچ مظاہرین کو ہراساں نہ کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ کئی روز سے دھرنے پر موجود بلوچ مظاہرین سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل پریس کلب کے باہر دھرنے پر موجود بلوچ فیملیز کو ہٹانے سے روک دیا، عدالت حکم میں بلوچ مظاہرین کو ہراساں نہ کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشنز کو 5 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے احکامات جاری کرتے ہوئے ،بلوچ مظاہرین کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں : سولر پینلز درآمد کرنے کی آڑ میں16 ارب کا سکینڈل پکڑا گیا