مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی رہنماوں کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی رہنماوں نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان نے مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر و سابق امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی ملک کلیم اللہ نے حمایت کا اعلان کردیا جبکہ زکوۃ کمیٹی کے سابق چیئرمین منور حسن ، پی پی149سے سابق کونسلرز محمد ندیم، رانا اویس اور رانا عبدالحق،امن کمیٹی کے سابق چیئرمین مرزا اعجاز اور مسلم لیگ ن کے ظہیر خان نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات کے بعد آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔
پی پی149سے اہم شخصیات نے انتخابی مہم میں ساتھ چلنے کا اعلان کرتے ہوئےعبدالعلیم خان پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ عبدالعلیم خان نے پارٹی میں شمولیت پر مہر نوید، رانا اویس اورچوہدری عمر گجر کو پارٹی مفلر پہنائے۔
یہ بھی پڑھیں:سولر پینلز درآمد کرنے کی آڑ میں16 ارب کا سکینڈل پکڑا گیا