ایران: جنرل سلیمانی کی یاد میں تقریب کے دوران دھماکے، 73 جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ملک کے جنوبی شہر کرمان میں جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دو دھماکے ہوئے ہیں۔
یہ دھماکے ایک تقریب کے دوران ہوئے جو 2020 ء میں بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں منعقد کی گئی تھی۔
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے جنوب مشرقی شہر کرمان میں تقریب کے دوران پہلے اور پھر دوسرے دھماکے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کم از کم 73 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
نیم سرکاری نور نیوز کے مطابق ’قبرستان کی طرف جانے والی سڑک پر گیس کے کئی سلنڈر پھٹ گئے۔‘
ایران کے سرکاری میڈیا نے ایک مقامی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ’ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ دھماکے گیس سلنڈروں سے ہوئے یا دہشتگرد حملہ تھا۔‘
Iranian state media says two explosions have struck a procession marking the anniversary of General Qassem Soleimani’s assassination.
— Al Jazeera English (@AJEnglish) January 3, 2024
The blasts reportedly happened near the slain commander’s gravesite in the city of Kerman. pic.twitter.com/KbgkrewSf8
سرکاری ٹی وی نے ریڈ کریسنٹ کے امدادی کارکنوں کو تقریب میں زخمی لوگوں طبی امداد دیتے ہوئے دکھایا۔
تقریب میں سینکڑوں شہری جنرل سلیمانی کی برسی کے موقع پر جمع تھے۔
بعض ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق کم از کم 170 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
کرمان صوبے کے ہلال احمر کے سربراہ رضا فلاح نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ ’ہماری ریپڈ رسپانس ٹیمیں زخمیوں کو نکال رہی ہیں لیکن ہجوم کی وجہ سے سڑکوں پر رکاوٹیں پیش آرہی ہیں‘۔