کیا آل راؤنڈر عامر جمال کی صورت میں پاکستان کو نیا عبدالرزاق مل گیا؟

Jan 03, 2024 | 21:01:PM

(ویب ڈیسک) سال 2017ء میں پاکستان کے مایا ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد گزشتہ 6 سالوں سے پاکستان کرکٹ ٹیم ایک ایسے فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کی تلاش میں تھی جو بیٹنگ اور بولنگ کی مدد سے قومی ٹیم کو کسی بھی مشکل سے نکالنے کا ہنر جانتا ہو، مگر لگتا ہے کہ عامر جمال کی صورت پاکستان کی وہ تلاش اب ختم ہوگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے ڈیبیو ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی ریکارڈ بُک میں اپنا نام درج کروالیا۔

سڈنی کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں نوجوان آل راؤںڈر نے آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی پہلی ا ننگز میں 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 4 چھکے اور 9 چوکے بھی لگائے۔

عامر جمال ایک ٹیسٹ سیریز میں 100 سے زیادہ رنز بنانے اور 10 سے زیادہ وکٹیں لینے کا نادر کارنامہ انجام دینے والے تیسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ کے دوران عامر اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز میں 50 سے زیادہ سکور اور 5 سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ 

پاکستانی آلراؤنڈر نے یہ تاریخی کارنامہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سرانجام دیا جہاں انہوں نے اپنی باؤلنگ کے بعد بیٹنگ کی صلاحیت کا بھی مظاہرہ کیا۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے 2 سابق کپتان عمران خان اور وسیم اکرم یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔
 

مزیدخبریں