پشاور ہائیکورٹ نے زرتاج گل کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے زرتاج گل کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ،پشاور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گرفتاری سے روک دیا۔
پشاورہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی راہداری ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ابراہیم خان درخواست پر سماعت کی، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہاکہ کہاں ہے ایس ایس پی آپریشن پشاور ؟چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے سی سی پی او اور ایس ایس پی آپریشن کاشف عباسی کو طلب کرلیا۔
چیف جسٹس ابراہیم خان نے ریمارکس دیئے کہ آج پشاور ہائی کورٹ میں کیا کچھ ہور ہاتھا کہ مجھے اسلام آباد سے آنا پڑا،اس وجہ سے مجھے اسلام آباد سے آنا پڑا۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہاکہ اگر کسی کو انصاف نہیں دے سکتا تو مجھے استعفے دیناچاہئے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اگر میں نہ پہنچتا تو کیا یہ عورت ساری رات ہائی کورٹ میں گزارتی۔
چیف جسٹس ابراہیم خان نے کہاکہ آج گیٹ کے باہر میرے 22 گریڈ آفیسر رجسٹرار کی بے عزتی ہوئی ہے،کیا آپ پولیس میں 22 گریڈ آفیسر ہے؟
زرتاج گل نے کہاکہ سر اگر آپ مجھے ضمانت بھی دے تو یہ مجھے گرفتار کریں گے،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہاکہ اگر یہ آپ کو گرفتار کریں تو پھر میں جانو اور ان کے آئی جی جانے۔
سی سی پی نے عدالت میں بیان دیا کہ زرتاج گل ہمیں کسی بھی مقدمے میں مطلوب نہیں اور گرفتار بھی نہیں کریں گے،چیف جسٹس ابراہیم خان نے کہاکہ ہمارے کسی بھی وکیل کے ساتھ ظلم ہوگا تو میں 3 بجے بھی عدالت لگاونگا، پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے زرتاج گل کی ضمانت منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس، وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر بلاول بھٹو کا نام منظور