کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھارت کا بدترین ریکارڈ، ایک ہی سکور پر 6 کھلاڑی آؤٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں منفرد عالمی ریکارڈ بن گئے، جہاں ایک ہی دن میں دونوں ٹیمیں پویلین لوٹ گئیں، وہیں ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار کسی بھی ٹیم کے آخری 6 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
کیپ ٹاؤن کی وکٹ بولرز کی جنت بن گئی، جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا اور پوری ٹیم صرف 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
جنوبی افریقہ کا یہ 1932ء کے بعد کسی بھی ٹیم کیخلاف کم ترین اسکور ہے جبکہ بھارت کیخلاف بھی کسی ٹیم کا یہ سب سے کم اسکور ہے۔
اس تباہی کے ذمے دار فاسٹ بولر محمد سراج تھے جنہوں نے صرف 15 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیں۔
بھارتی بلے بازوں نے پہلی اننگز میں قدرے بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ایک موقع پر بھارت نے 33 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنا لئے تاہم لنگی نگیدی اور کگیسو ربادا نے بھارت کے بڑی لیڈ لینے کے ارمان خاک میں ملا دیئے۔
Unbelievable scenes at Newlands Stadium as the Proteas turn the game on its head. India removed for 153 in the third session ????????
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) January 3, 2024
6️⃣ wickets for 0️⃣ runs
What a first day of TEST CRICKET ????#WozaNawe #BePartOfIt #SAvIND pic.twitter.com/ii3JeRnUpC
نگیدی اور ربادا نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 11 گیندوں پر پوری بھارتی ٹیم کو پویلین واپس بھیج دیا، بھارت کے 6 بلے باز کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے۔
بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 46، شبمن گل نے 36 اور کپتان روہت شرما نے 39 رنز بنائے جبکہ جنوبی افریقا کے ربادا، نگیدی اور برگر نے تین، تین وکٹیں اپنے نام کیں۔
بھارت کے 6 بلے باز صفر پر آؤٹ ہوئے اور انہوں نے ایک اننگز میں سب سے زیادہ کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہونے کا عالمی ریکارڈ بھی برابر کردیا۔
میچ کی ابتدائی دونوں اننگز میں دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر صرف 349 گیندیں کھیلیں جو گیندوں کے اعتبار سے دوسری سب سے مختصر اننگز ہیں، دونوں اننگز میں سب سے کم 287 گیندیں کھیلنے کا بدترین عالمی ریکارڈ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے پاس ہے۔
واضح رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقا نے کھیل کے پہلے دن مجموعی طور پر صرف 208 رنز ہی بنائے۔