اسرائیل کے غزہ پرحملوں میں مزید 63 فلسطینی شہید

Jan 03, 2025 | 09:25:AM

(ویب ڈیسک )اسرائیل کےغزہ پرحملوں میں مزید 63 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی ہوگئے۔

المواصی میں محفوظ قراردیئے علاقے پربمباری کی گئی جس کے نتیجے میں12 فلسطینی شہید ہوئے، اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ خان یونس میں غزہ کے کمانڈ سینٹر کونشانہ بنایا اورجنوبی لبنان میں حزب اللہ کی سائٹس پربھی حملہ کیا۔

 غزہ پراسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 45 ہزار581 ہوگئی، شدید سردی اورسہولتوں کے فقدان کے باعث ایک اورنومولود جاں بحق ہو گیا،غزہ میں شدید سردی کے باعث جاں بحق بچوں کی تعداد 8 ہوگئی۔

اسرائیلی وزیراعظم نے حماس سے مذاکرات کیلئے وفد کواختیاردے دیا، اسرائیل کی مذاکراتی ٹیم میں فوجی اورخفیہ ایجنسیوں کے حکام شامل ہیں، حماس اوراسرائیل کے درمیان جنگ بندی مذاکرات قطر میں ہونگے۔

مزیدخبریں