لاہورمیں شدیدسردی اور دھند کا راج،آج بارش کی پیشگوئی 

بارشوں کاسلسلہ 6جنوری تک چلے گا،فضائی آلودگی میں لاہور چوتھے نمبرپرآگیا

Jan 03, 2025 | 09:37:AM

(ثمرہ فاطمہ)لاہور میں دھند کے باعث حد نگاہ میں کمی ہونے سے شہریوں کو سفری مشکلات درپیش جبکہ محکمہ موسمیات نے آج شہر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے اوربارشوں کایہ سلسلہ 6جنوری تک چلے گا۔

مغربی ہواؤں کی انٹری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے چھ جنوری تک شہر میں بارش متوقع ہے،مغربی ہواؤں کی انٹری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے اوریخ بستہ ہوائیں ٹھٹھرنے پر مجبور کرنے لگی ہیں۔

شہرکا مطلع بھی ابرآلود ہے اورشہر کا موجودہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد اورتین کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

فضائی آلودگی میں لاہور کا چوتھا نمبر ہے جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 197 ریکارڈکی گئی ہے،ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں