سبی:زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سبی اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 تھی،کسی مالی و جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی اٹھارہ کلو میٹر اور سبی سے 22 کلومیٹر دور مرکز جنوب مشرق میں تھا۔