بنگلہ دیشی تسکین احمد نے عامر کا ریکارڈ توڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر تسکین احمد نے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کا بہترین باؤلنگ کا 4 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
تسکین احمد نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ( بی پی ایل ) کے ایک میچ میں 4 اوورز میں 19 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا جبکہ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر کا ریکارڈ بھی توڑ دیا،بی پی ایل میں راج شاہی کی نمائندگی کرتے ہوئے تسکین احمد نے اپنے پہلے دو اوورز میں کیپٹل کے دونوں اوپنرز لٹن داس اور تنزید حسن کو آؤٹ کیا اور اس کے بعد کپتان انعام الحق کو بھی پویلین کی راہ دکھائی۔
تسکین 17 ویں اوور میں اپنے دوسرے سپیل کے لیے واپس آئے جس نے انہوں نے مزید 2 وکٹیں حاصل کیں جن میں کیپٹل کے ٹاپ سکورر شہادت حسین کی وکٹ بھی شامل تھی،میچ میں بہترین باؤلنگ کے نتیجے میں تسکین احمد نے محمد عامر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے لیگ کی تاریخ میں بہترین باؤلنگ کا اعزاز حاصل کیا، سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر نے 2020 کے ایڈیشن میں کھلنا ٹائیگرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے سلہٹ رائلز کے خلاف 17 رنز کے عوض 6 شکار کیے تھے۔
مزید پڑھیں:نمبر ون ٹی 20 باؤلر عقیل حسین کا پی ایس ایل کھیلنے کا اعلان
علاوہ ازیں تسکین ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں تیسرے بہترین باؤلر بن گئے ہیں جنہوں نے 19 رنز کے عوض 7 وکٹیں شکار کیے ہیں،ٹی ٹونٹی میں بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ ملائیشیا کے کھلاڑی سیازرول ادروس کے پاس ہے جنہوں نے گزشتہ سال چین کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں صرف 8 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ نیدرلینڈز کے کولن ایکرمین 18 رنز کے عوض 7 شکار کرکے اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔