سٹاک مارکیٹ میں جاری مثبت رجحان مندی میں تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان سٹاک ایکسچنج میں جاری مثبت رجحان منفی میں تبدیل ہوگیا،کاروباری ہفتے کے آخری روزپاکستان سٹاک مارکیٹ 117000 اور 116000 پوائنٹس کی دو حدیں گنوابیٹھی ۔
کاروباری ہفتے کےآخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت تیزی کارجحان دیکھا گیا،دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں 700 پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی تاہم تھوڑی دیر کے بعد مثبت رجحان مندی میں تبدیل ہوگیا، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 1244پوائنٹس گر کر 115875 پوائنٹس پرآ گیا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 17 ہزار پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں دوبارہ کمی ہو گئی ہے۔
انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کمی ہوئی، انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے میں ٹریڈ ہو رہاہے، گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا تھا اور ڈالر کاروبار کے اختتام پر 278 روپے 64 پیسے پر بند ہو اتھا۔