حج درخواستیں محدود کوٹےپردوبارہ وصول کرنے کا اعلان 

Jan 03, 2025 | 10:22:AM
حج درخواستیں محدود کوٹےپردوبارہ وصول کرنے کا اعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے حج درخواستیں 5 ہزار کے محدود کوٹے پر جلد دوبارہ وصول کرنے کا اعلان کر دیا۔

 عامر ڈوگر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کا اجلاس ہوا جس میں وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے سرکاری حج سکیم میں 5 ہزار کا کوٹہ مکمل نہ ہونے پر جلد ہی مزید درخواستیں طلب کرنے کے شیڈول کا اعلان کیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور میں وزرات کے حکام نے بتایا کہ کوشش کر رہے ہیں اس سال حج اخراجات 11 لاکھ سے کم ہوں۔

دوسری جانب پرائیوٹ حج آپریٹرز اور وزارت مذہبی امور کے درمیان کمپنوں کی تعداد سے متعلق ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

تاہم، وزارت کے مطابق سعودی عرب کی ہدایت اور وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق 163 کمپنوں کو 46 میں ضم کیا ، پرائیوٹ ٹور آپریٹرز یہ فیصلہ ماننے کو تیار نہیں۔

چیئرمین کمیٹی نے معاملے کے حل کے لیے ذیلی کمیٹی قائم کردی ہے۔

کنوینر کمیٹی سید عمران شاہ نے   گفتگو میں امید کا اظہار کیا کہ  ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں ڈیڈ لاک ختم ہو جائے گا۔