دھند کےباعث حد نگاہ صفر، موٹرویز بند، فلائٹ شیڈول متاثر

جدہ سے آنیوالی سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 738 کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا

Jan 03, 2025 | 10:39:AM
دھند کےباعث حد نگاہ صفر، موٹرویز بند، فلائٹ شیڈول متاثر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی  جس سے موٹرویز بنداور فلائٹ شیڈول متاثرہواہے۔

 شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر رن وے کے اطراف میں حد نگاہ 150 میٹر ریکارڈ کی گئی جس سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہواہے، جدہ سے آنے والی سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 738 کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی اور طیارے کا رخ اسلام آباد ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔

شدید دھند کے باعث موٹر ویز کو متعدد مقامات سے بند کر دیا گیا، موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک ٹریفک کیلئے بند ہے جبکہ موٹر وے ایم 3 لاہور سے عبدالحکیم تک بند کی گئی ہے،موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک ٹریفک کیلئے بند ہے،موٹر وے ایم 5 شیر شاہ سے روہڑی تک بند ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11  بھی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

یہ بھی پٖڑھیں:لاہورمیں شدیدسردی اور دھند کا راج،آج بارش کی پیشگوئی

دھند کی وجہ سے شہروں کے اندر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے اور ٹریفک پولیس نے عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے، ڈرائیورز کو فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔