سال2024، پنجاب ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

Jan 03, 2025 | 10:40:AM
سال2024، پنجاب ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)سال 2024، پنجاب ٹریفک پولیس نےڈرائیورنگ لائسنس کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات پر رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

رپوٹ کے مطابق صوبہ بھر میں 70 لاکھ ہزار سے زائد شہریوں کو لائسنسنگ سہولیات فراہم کی گئیں،گزشتہ سال 47لاکھ لرنر پرمٹ ،16 لاکھ سے زائد شہریوں نے نئے لائسنس بنوائے، ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سال 2024میں 62،331 شہریوں نے انٹرنیشنل لائسنس بنوائے،گزشتہ سال 5 لاکھ 60 ہزار شہریوں نے لائسنسوں کی تجدید ،23 ہزار سے زائد ڈوپلیکیٹ بنوائے۔

ترجمان کے مطابق 56ہزارسےزائدشہریوں نے لائسنسوں کی توثیق کروائی، صوبہ بھر کی 1 لاکھ 76 ہزار سے زائد خواتین نے لائسنس کی سہولیات سے استفادہ کیا،آن لائن لرنر پرمٹ ،ڈرائیونگ لائسنس رینیول جیسی سہولت بھی متعارف کروائی گئی،  آن لائن سہولت سے17لاکھ 62 ہزار سے زائد شہریوں نے استفادہ کیا،سال2024میں پنجاب بھر میں ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹرز کی تعداد کو بڑھا کر 286کیا گیا۔

مزید پڑھیں:لاہورمیں شدیدسردی اور دھند کا راج،آج بارش کی پیشگوئی 

"آؤٹ ریچ پروگرام" کے تحت شہریوں کو انکی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس سہولیات فراہم کی گئیں،موٹر سائیکل اور رکشہ کے لائسنس کی خصوصی مہم سے 27 لاکھ سے زائد شہریوں نے فائدہ اٹھایا ۔