بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 20 روپے کمی ممکن، نیپرا نے سفارشات حکومت کو بھجوا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 20 روپے کی کمی ممکن، فارمولا تیار کرلیا گیا، نیپرا نے سفارشات پر مبنی دستاویز حکومت کو بھجوا دیں۔
رپورٹ کے مطابق نیپرا نے سفارشات پر مبنی دستاویز حکومت کو بھجوا دی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ بیلنس آف ٹیرف سے قیمتوں کو کم کیا جا سکتا ہے، فی یونٹ کپیسٹی ادائیگی، سرچارجز پر نظر ثانی سے نرخوں میں کمی ہو سکتی ہے۔
نیپراکی دستاویزات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں آپریشنل خامیوں کو بہتر کر کے کمی کی جا سکتی ہے، بجلی کی فی یو نٹ قیمت 45 روپے 6 پیسے ہے، اس میں سے 17 روپے 1 پیسے فی یونٹ کپیسٹی چارجز ہیں۔
اس کے علاوہ بجلی کے ٹیرف میں 15 روپے 28 پیسے فی یونٹ ٹیکس اور سرچارج لگائے گئے ہیں، صارفین سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں 3 روپے 10 پیسے ڈسٹری بیوشن مارجن وصول کرتی ہیں۔
ایک پیسہ فی یونٹ مرمت، آمدن کے حصول اور آئندہ سال کی ایڈجسٹمنٹ کے نام سے حاصل کیا جاتا ہے، ٹرانسمیشن چارجز کے لئے ایک روپے 37 پیسے فی یونٹ وصول کئے جاتے ہیں، بجلی کی خالص اوسط پیداواری قیمت 7 روپے 62 پیسے فی یونٹ ہے۔
نیپرا نے دستاویزات میں کہنا ہے کہ 7 روپے 52 پیسے کے سرچارجز اور 67 پیسے ایڈجسٹمنٹ ختم کرنے سے بجلی 25 روپے 20 پیسے فی یونٹ بنتی ہے، اگر اسے ختم کر دیا جائے تو یونٹ 45 روپے 6 پیسے سے کم ہو کر 20 روپے 4 پیسے پر آ جائے گا۔