(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے شہریوں کیلئے پرانی گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے جس میں 69 گاڑیاں اور 4 موٹرسائیکلیں شامل ہوں گی۔
نیلامی 18 جنوری کو صبح 10 بجے لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی،خواہشمند خریداروں کو گاڑیوں کا معائنہ کرنے کی سہولت دی جائے گی جس کے لیے وہ صبح 8:30 سے شام 4 بجے تک گاڑیوں کا معائنہ کر سکیں گے۔
نیلامی میں 2012 سے 2026 ماڈل تک کی گاڑیاں رکھی جائیں گی، جن میں ٹویوٹا کرولا، سوزوکی مہران اور سوزوکی بولان جیسے ماڈلز شامل ہیں۔