سڈنی ٹیسٹ میں بھارتی بیٹنگ پھر ناکام،پوری ٹیم185 رنز پر ڈھیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )سڈنی ٹیسٹ میں بھارت پہلی اننگز میں 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
سڈنی ٹیسٹ میں بھارت پہلی اننگز میں 185 رنز پر ڈھیرہ ہوگئی، ریشب پنت نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے،جڈیجا 26،شھمن گل 20، ویرات کوہلی 17، جیسوال 10رنزبناسکے، سکاٹ بولینڈ نے 4، مچل سٹارک نے3وکٹیں حاصل کیں،آؤٹ آف فارم روہت شرما کی جگہ شبمن گل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،وہ 20 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔
آسٹریلیا نے پہلے روز کے اختتام پر 9 رنز پر ایک وکٹ کھو دی،عثمان خواجہ کو جسپریت بمرا نے پویلین کی راہ دکھائی ۔
ناقص پرفارمنس پر کپتان روہت شرما کو فیصلہ کن ٹیسٹ سے ڈراپ کیا گیا، سڈنی ٹیسٹ میں جسپریت بمرا بھارت کی قیادت کررہے ہیں،روہت شرما کی ٹیسٹ کپتانی اور ٹیسٹ کیریئرکا بھی اختتام قرار دیا گیا ہے۔