ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی،جوڈیشل کمیشن کے اجلاس طلب

Jan 03, 2025 | 14:01:PM
ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی،جوڈیشل کمیشن کے اجلاس طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (امانت گشکوری)ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پرچیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کر لیے۔

17 جنوری کو اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں سےمتعلق اجلاس طلب کیے گئے ہیں جبکہ سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے اجلاس 23 جنوری کو ہوگا۔

پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں سے متعلق اجلاس یکم فروری اورلاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6 فروری کو ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:شرجیل میمن کی کراچی ریڈ لائن بی آر ٹی کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 اورسندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کیلئے نامزدگیوں پر غور ہوگا،لاہور ہائیکورٹ میں 10 ،پشاور ہائیکورٹ میں 9 اوربلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کیلئے نامزدگیوں پر غور ہوگا۔