چیمپینز ٹرافی،محسن نقوی کی زیرصدارت کل اہم اجلاس ہوگا

Jan 03, 2025 | 15:08:PM

( ویب ڈیسک )چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت کل اہم اجلاس ہوگا،اجلاس میں چیمپینز ٹرافی  کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ سمیت دیگر اہم ایشوز بھی زیر غور ہوں گے،چیمپینز ٹرافی کیلئے آئی سی سی بھی رواں ماہ لاہورمیں اپنا سب آفس قائم کرے گا۔

اجلاس میں آئی سی سی کےآفس کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائےگی،آئی سی سی نے پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید کو چیمپینز ٹرافی کا ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔

مزیدخبریں