بطور سنگل مدر زندگی آسان نہیں جب آپکے بچوں کا والد غیر ذمہ دار ہو،علیزہ سلطان

ہروہ ماں قابل تعریف ہے جن کے شوہر کام پر ہوتے ہیں اور وہ بچوں کی پرورش کرتی ہے

Jan 03, 2025 | 15:34:PM
بطور سنگل مدر زندگی آسان نہیں جب آپکے بچوں کا والد غیر ذمہ دار ہو،علیزہ سلطان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے سابق شوہر کو غیر ذمہ دار باپ قرار دے دیا۔

فیروز خان سے علیحدگی کے بعد سوشل میڈیا انفلوئنسر بننے والی علیزہ سلطان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ کمنٹ سیکشن میں سوال جواب کا سیشن رکھا،اس دوران ایک مداح نے علیزہ سے سوال کیا کہ ایک سنگل مدر کے طور پر انہیں بچوں کی پرورش میں کون سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 علیزہ نے اس پرجواب دیا کہ دو بچوں کے ساتھ ایک سنگل مدر کے طور پر زندگی گزارنا ہرگز آسان نہیں ہے،وہ بھی تب جب آپ کے بچوں کا والد ایک غیر ذمہ دار شخص ہو۔

علیزہ سلطان نے مزید کہا کہ ان تمام مشکلات کے باوجود بطور ماں ہر کام کرنا پڑتا ہے ،کبھی بچوں پر سختی اور ڈانٹ ڈپٹ کر کے یا کبھی محبت اور شفقت سے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہر وہ ماں قابل تعریف ہے جن کے شوہر کام پر ہوتے ہیں اور وہ گھروں میں بچوں کی پرورش کرتی ہیں وہ سب ہیرو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نیلم منیرکادولہاکون؟ مداحوں کاتجسس بڑھ گیا

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی علیزہ سلطان فیروز خان سے متعلق بیانات دے چکی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اور فیروز خان نے ان پر جواب بھی دیا، تاہم اس مرتبہ اداکارکا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ۔