ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں کمی ،ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصد کمی،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 3.97 فیصد ہوگئی ،ایک ہفتے کے دوران 18 اشیاء مہنگی اور 10 سستی ہوئیں۔
ایک ہفتے میں چکن 10.28 ، پیاز 4.93 ، فیصد مہنگے ہوئے،اس دوران کیلے 1.68 ، ڈیزل 1.1 ، دال مونگ 1 فیصد مہنگی ہوئی ۔ایک ہفتے میں چینی 0.95 اور گڑ 0.58 فیصد مہنگا ہوا۔
ایک ہفتے میں ٹماٹر 13.48 ، آلو 5.59 اور دال چنا 0.34 فیصد سستا ہوا، پہلی سہ ماہی میں بجلی چارجز 7.48 فیصد کم ہوئے ۔