فوج ملکی سالمیت کیلئے ہر لمحہ تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا یو ایم ٹی کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمران یونس) ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری کی یو ایم ٹی آمد، طلبا کو پاک فوج کے کردار کے بارے میں آگاہی فراہم کی، انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کی سالمیت کیلئے ہر لمحہ تیار ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے یو ایم ٹی کی تعلیمی خدمات کو سراہا، اس موقع پر احمد شریف چوہدری کی یو ایم ٹی سینئر انتظامیہ ، اساتذہ اور طلبا سے ملاقات بھی کرائی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے طلباء کے ملکی سالمیت اور ترقی میں پاک فوج کے کردار کے بارے میں بتایا، انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کی سالمیت کے لیے ہر لمحہ تیار ہے، نوجوان منفی پراپیگنڈے سے دور رہیں اور ملک کی خدمت کریں،اپنی خودی پہچانیں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کا واحد مقصد پاکستان کا دفاع ہے، پاکستان کی بقا پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،دہشت گردی کا مکمل خاتمہ پاک فوج کا عزم ہے، ملک دشمن عناصر کا دلیری سے مقابلہ کریں گے،سوال و جواب کے سیشن میں طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے مختلف سوالات کیے،طلباء نے پاک فوج کی خدمات کو سراہا اور "پاک فوج زندہ باد" کے نعرے لگائے۔