(24نیوز)وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم 2029ء تک ایک مضبوط معیشت کی بنیاد رکھیں گے، پاکستان کو 2035ء تک 1 ہزار ارب ڈالرز کی معیشت بنانا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے کہا ہے کہ 5 سالہ منصوبے ’اڑان پاکستان‘ کا آغاز ہو گیا ہے، متحد ہو کر معاشی ٹیک آف کرنا ہے، ماضی میں پاکستان میں ’اڑان پاکستان‘ کے مواقع ضائع ہوتے رہے،انہوں نے کہا کہ 2018ء سے 2022ء تک معاشی دلدل اور قرضوں کی دلدل میں پھنسے رہے، اب ہم اڑان کا موقع ضائع ہونے نہیں دیں گے، پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 8 سے 9 فیصد کی گروتھ پر لانا ہے، سیاسی انتشار اور نفرت کو خیرباد کہنا ہے، پاکستانی مصنوعات کو کوالٹی کا برانڈ بنانا ہے، 2029ء تک سالانہ برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانی ہیں جس کے بعد اگلے 8 سے 10 سال میں سالانہ برآمدات کو 100 ارب ڈالرز تک لے جانا ہے۔