انگلش وکٹ کیپر بیٹر سیم بلنگز نے بھی پی ایس ایل میں سائن اپ کرلیا

Jan 03, 2025 | 17:55:PM
 انگلش وکٹ کیپر بیٹر سیم بلنگز نے بھی پی ایس ایل میں سائن اپ کرلیا
کیپشن: انگلش وکٹ کیپر بیٹر سیم بلنگز,فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بین الاقوامی کھلاڑیوں کی جانب سے پی ایس ایل کیلئے خود کو رجسٹرڈ کروانے کا سلسلہ جاری ہے،انگلش وکٹ کیپر بیٹر سیم بلنگز نے بھی پی ایس ایل کیلئے سائن اپ کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ 10 کی ڈرافٹنگ تقریب 11 جنوری کو ہوگی،اس سے قبل سائن اپ کرنے والے انگلش کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، لیوک ووڈ، ٹام کوہلر کیڈمور، ٹام کرن، ڈیوڈ ویلی، ڈیوڈ مالان اور جیسن روئے شامل ہیں۔

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ میں پہلی پلاٹینم پِک لاہور قلندرز کی ہوگی جبکہ دوسری پِک کراچی کنگز کی ہوگی، اسی طرح تیسری پِک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، چوتھی پشاور زلمی، پانچویں ملتان سلطانز اور چھٹی پِک اسلام آباد یونائیٹڈ کی ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کا آغاز اپریل میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:روشی روٹیلا کا نئی فلم کے گانے پر بولڈ ڈانس،سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا