مریم نواز کے دورہ چین کے فوری اثرات،چینی کمپنی700 ملین ڈالر کی انوسٹمنٹ کیلئے تیار

Jan 03, 2025 | 18:20:PM

(24نیوز) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ چین کےفوری اثراتآنے شروع ہوگئے، پنجاب میں مختلف ٹیکنالوجی اور انویسٹمنٹ کے شعبوں میں اہم ترقیاتی کام شروع ہونے کیلئے چینی کمپنی چینگ ڈو نے 700 ملین ڈالر کی انوسٹمنٹ پر اصولی منظوری، کمپنی مختلف پراجیکٹ پر جلد کام کا آغاز کرے گی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں چینگ ڈو کے اعلیٰ حکام اور چینی کمپنیوں کے ساتھ متعدد اہم معاہدے اور شراکت داریوں پر اتفاق کیا گیا،ان اقدامات کے فوری ثمرات آنے شروع ہوئے،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چینگ ڈو حکومت کی جانب سے 700 ملین ڈالر کی انوسٹمنٹ پر اصولی منظوری دی،یہ انوسٹمنٹ پنجاب میں مختلف جدید ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد رکھے گی، چینگ ڈو حکومت کے تعاون سے لاہور میں ای-ٹیکسی سروس کا آغاز کیا جائے گا،اس کے ساتھ ہی نوازشریف آئی ٹی سٹی میں چینی کمپنی کے تعاون سے کمپیوٹنگ سنٹر قائم کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔
لاہور میں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں چینی کمپنیوں کے تعاون سے ڈیٹا اور کلاؤڈ سنٹر قائم کرنے پر بات چیت کی گئی،حکومت پنجاب اس منصوبے کے لیے اراضی اور بلڈنگ فراہم کرے گی۔
ای کامرس اور آن لائن ٹریڈنگ: پاکستان میں پہلا ای کامرس پلیٹ فارم قائم کرنے کے لیے بھی معاہدہ ہوا،چینی کمپنی پاکستانی نوجوانوں کو عالمی سطح پر آن لائن ٹریڈنگ کے لیے تربیت فراہم کرے گی،لاہور میں چینی اشتراک کار سے سمارٹ کنٹرول روم، سمارٹ ٹریفک کنٹرول، سمارٹ ٹرانسپورٹ، اور سمارٹ سینی ٹیشن سینٹر جیسے جدید سسٹمز قائم ہوں گے۔
 فیز  2 میں نوجوانوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) ٹیکنالوجی سے متعارف کرانے کے لئے AI انڈسٹری سنٹر قائم کیا جائے گا، جو کہ ٹیکنالوجی کے جدید تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کرے گا،چینی حکومت پنجاب میں پلیٹ فارم سروس کیپسٹی بلڈنگ اور لوکل انوسٹمنٹ کے ذریعے انڈسٹریز کے قیام کے لیے معاونت فراہم کرے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ ان اقدامات سے پنجاب خطے میں سب سے بڑا آئی ٹی ہب بنے گا اور ان کی خواہش ہے کہ ان کے بچے آئی ٹی کے شعبے میں دنیا بھر میں سب سے برتر ہوں، ان کا ماننا ہے کہ یہ تعاون پنجاب کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں جدید ترین تقاضوں کے مطابق تیار کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو 2035ء تک 1 ہزار ارب ڈالرز کی معیشت بنانا ہے: احسن اقبال

مزیدخبریں