خوراک کی تلاش میں بھوکا سانبھر بھارت سے پاکستان پہنچ گیا

Jan 03, 2025 | 18:58:PM
خوراک کی تلاش میں بھوکا سانبھر بھارت سے پاکستان پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خوراک کی تلاش میں بھوکا سانبھر ہرن سرحد عبور کرکے انڈیا سے پاکستان پہنچ گیا۔

سانبھر ہرن نارنگ منڈی بارڈر ایریا کے قریب شہری آبادی میں داخل ہوگیا جس پر مقامی افراد نے اسے پکڑ کر وائلڈ لائف حکام کو اطلاع دی۔ 

اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف شیخوپورہ جنید عالم نے بتایا کہ فوراً ٹیم روانہ کی گئی تاکہ سانبھر کو ریسکیو کیا جا سکے۔ 

اس سے قبل گزشتہ روز قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا کے قریب ایک نیل گائے بھارتی علاقے سے پاکستان پہنچ گئی تھی جسے ریسکیو کر کے چھانگا مانگا منتقل کر دیا گیا، نیل گائے کو جنگلی کتوں نے شدید زخمی کر دیا تھا۔

اسی دوران، پنجاب وائلڈ لائف نے تونسہ شریف میں سندھ سے خیبر پختونخوا جانے والی ایک مسافر بس کی تلاشی کے دوران 10 کریٹس میں زندہ بٹیروں کی برآمدگی پر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرنیٹ میں سست روی، پی ٹی اے نے تحقیقات مکمل کرلی